Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

کراچی: کلفٹن زمزمہ کے قریب گاہک بن کر آنے والے 2 ڈاکو جیولری شاپ سے 50 لاکھ روپ نقد اور بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق جیولری شاپ کی خاتون مالکن نے بتایا ہے کہ ان کی دکان میں 2 افراد آئے جنہوں نے ایک ماہ قبل ناک کی لونگ بنانے کا آرڈر دیا تھا اور جس وقت وہ اپنا آرڈر لینے آئے تو اسلحے کے زور پر شاپ میں رکھے 50 لاکھ روپے نقد اور ایک طلائی سیٹ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جس وقت ڈاکو آئے وہ دکان میں اکیلی موجود تھی جبکہ لوٹے گئے زیورات کی مالیت 6 لاکھ روپے کے قریب ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ پولیس کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے جس کی مدد سے ملزمان کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی، کلفٹن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *