Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی تیاریاں شروع، ویڈیوز وائرل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی تیاریاں شروع، ویڈیوز وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارا اڈوانی اور اداکار سدھارتھ مہوترا کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے کیارا اڈوانی اور شیرشاہ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے خوب چرچے ہیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ 6 فروری کو سدھارتھ ملہوترا کی دلہن بن جائیں گی۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس مشہور جوڑی کی شادی کی تیاریوں کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، ایک وائرل ویڈیو میں کیارا اڈوانی کو مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ساتھ ممبئی ائیر پورٹ سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس اسٹار جوڑی کی شادی کیلئے مہمانوں نے بھی راجھستان جیسلمیر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری سے ہوگا جبکہ شادی میں صرف خصوصی مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *