Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی تبدیلی کے باعث معاشی پالیسی پھل پھول نہ سکی۔

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور میں معیشت سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سیاسی تبدیلی ہر چیز کو تباہ کردیتی ہے۔ پینسٹھ کی لڑائی مول لے کر معاشی کیچ ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ سی پیک سے دنیا مقناطیس کی طرح پاکستان میں کھینچی چلی آئی تھی اورچین کی 100 کمپنیوں نے اسلام آباد میں دفتر کھول لئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ملک میں تبدیلی لانے والوں کو چین نے سمجھانے کی کوشش کی کہ الیکشن میں مداخلت نہ کریں کیونکہ جو تبدیلی آپ لانا چاہتے ہیں اس سے سی پیک کو بہت نقصان پہنچے گا تاہم چین کو جواب دیا گیا کہ آپ فکر نہ کریں ، جو بھی تبدیلی آئے گی وہ سی پیک کو جاری رکھے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی پھل پھول نہ سکی۔ ضیا و مشرف کے پلان کا خطیر حصہ ملٹری ہارڈ وئیرپر خرچ ہوا۔ تھر کول ایران اورسعودی عرب کے تیل سے بڑا خزانہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *