Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آن لائن ٹکٹوں سمیت ریلوے نے پورا نظام رابطہ ایپ پر منتقل کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آن لائن ٹکٹوں سمیت ریلوے نے پورا نظام رابطہ ایپ پر منتقل کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کا سارے کا سارا ٹکٹوں کا نظام رابطہ ایپ پر چلا جائے گا جس کے ذریعے 5 سے7 فیصد منافع میں اضافہ ہوگا۔

آٹو میٹک بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنٹ ایپ ’’رابطہ‘‘ متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رابطہ ایپ کے لیے ریلویز اور دو چینی کمپنیوں سے معاہدہ ہوا ہے، ہم سمجھتے ہیں رابطہ ایپ کا محکمہ ریلوے کو فائدہ ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسافر ایک ایپ کے ذریعے ٹیکسی، پارسل بکنگ، کھانے، ہوٹل بکنگ کر سکیں گے اور اگر ایمرجنسی کال ہوگی تو اسے فوری جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ 50 لاکھ سے اوپر ٹکٹیں فروخت ہوں گی تو پروفٹ کا شیئر ملے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ایک گرین لائن سے کام نہیں بنے گا سال میں چار سے پانچ ٹرین کو اپ گریڈ کرسکتے ہیں البتہ اے سی کو اکانومی نہیں کر سکے کیونکہ نقصان ہی بہت ہوا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہر ٹرین پر بوگی نمبر پرنٹڈ ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *