Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کا بین الاقوامی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پرایکسائز ڈیوٹی لگانے پرغور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کا بین الاقوامی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پرایکسائز ڈیوٹی لگانے پرغور

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے تناظر میں حکومت بین الاقوامی بزنس کلاس کے ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے اور جانے والے بزنس کلاس کے مسافروں پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیوٹی کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس ٹکٹس پر لگائی جائے گی۔ بین الاقوامی فضائی ٹکٹس میں 50 ہزار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔ فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی حتمی ہدایات کے بعد کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *