Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی اداکار پاکستانی فنکاروں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ ثناء فخر نے بتادیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی اداکار پاکستانی فنکاروں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ ثناء فخر نے بتادیا

کراچی: پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ بھارتی اداکار پاکستانی فنکاروں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی ایکشن اسٹار سنی دیول کے ساتھ فلم ’قافلہ‘ میں کام کیا ہے اور سنی دیول نہایت پروفیشنل فنکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت جونیئر تھی اور سنی دیول سینئر لیکن ان کا میرے ساتھ رویہ بہت نرمی کا تھا اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

ثناء فخر کا کہنا تھا کہ انڈین فنکاروں کا پروفیشنل ازم بے مثال ہے اور آپ ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انڈیا اداکار پاکستانی فنکاروں کو بہت عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ پاکستانیوں کو حقیر سمجھتے ہیں۔

ثناء فخر آج کل اپنی فلم ’سپر پنجابی‘ پر کام کررہی ہیں اور یہ فلم تین مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *