Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تباہ کن زلزلہ:آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تباہ کن زلزلہ:آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ

راولپنڈی: ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی عسکری قیادت نے ترکیہ میں شدید زلزلے سے متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے امدادی دستوں میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، جس میں ماہرین، سونگھنے والے کتے، تلاشی کے آلات اور آرمی ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم شامل ہے۔

زلزلے کے بعد امدادی آپریشن کے سلسلے میں بھیجے گئے سامان میں 30 بستروں والا موبائل اسپتال، خیمہ، کمبل اور دیگر امدادی اشیا شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی دستے پیر اور منگل کی درمیانی شب خصوصی پی اے ایف طیارے کے ذریعے ترکیہ کے لیے روانہ ہوئے جو امدادی اور بچاوٴ کے کاموں کی تکمیل تک وہاں موجود رہیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *