Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد

لاہور: مدرسے کے معلم نے چھٹی کرنے پر سزا دیتے ہوئے 10 سالہ طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی پولیس نے تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم طاہر نے طالب علم کو مدرسے سے چھٹی کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 سالہ طیب کی کمر اور دیگر حصے زخمی ہو گئے اور جسم پر گہرے نیل پڑ گئے۔

10 سالہ طالب علم طیب پنڈی اسٹاپ پر قائم مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا۔ تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *