Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی

کراچی: پی ایس ایل 8 کی تیاریوں کے سلسلے میں پشاور زلمی کی ٹیم بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنی پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں 14 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، کوئٹہ میں نمائشی میچ میں شرکت کے بعد پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم، وہاب ریاض، محمد حارث، عثمان قادر، عامر جمال، صائم ایوب، سفیان مستقیم اور حسیب اللہ شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی منگل کو کراچی پہنچ رہے ہیں جبکہ فرنچائز کےغیرملکی کرکٹرزکی کراچی آمد کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اسی دن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *