Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر مملکت کا الیکشن کمشنر کو خط – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر مملکت کا الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو فوری طور پر انتخابات کی تاریخ دینے کے لئے خط لکھ دیا۔

صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کا شیڈول فوری جاری کرے، الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے تاکہ قیاس آرائیوں پر مبنی پروپیگنڈے کو ختم کیا جاسکے۔
خط میں لکھا ہے کہ انتخابات ملتوی یا ان میں تاخیر کرنے کا جواز فراہم کرنے والے حالات ملک میں نہیں، حالیہ عالمی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ انتخابات کے التوا نے جمہوریت کو طویل مدتی نقصان پہنچایا، آئین اسمبلیوں کی تحلیل کےبعد 90 روز میں الیکشن کروانے پر زور دیتا ہے۔
صدر مملکت نے خط میں چیف الیکشن کمشنراور ممبران کو حلف کے مطابق بنیادی ذمہ داری کی یاددہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 218 (3) الیکشن کمیشن کو انتخابات کو یقینی بنانے کا فرض تفویض کرتا ہے، الیکشن کمیشن فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا تو آئین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار اور جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔
صدر مملکت نے سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ابراہم لنکن نے 1864ء میں خانہ جنگی کے دوران بھی انتخابات کو معطل کرنے کا نہیں سوچا، دنیا کی پرانی جمہوریتوں نے جنگوں کے دوران بھی انتخابات میں کبھی تاخیر نہیں کی، امریکا میں 1812ء میں برطانیہ کے ساتھ جنگ کے باوجود انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔
خط میں مزید لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ضمنی الیکشن کا اعلان کرکے آئینی قدم اٹھایا، آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی اور لازمی فرض ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *