Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔ کراچی سٹی کورٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ فائق علی جاگیرانی ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ اداکار منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ منیب بٹ نے میری ذات سے متعلق غلط بات کی۔ اداکار منیب بٹ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 فروری تک جواب طلب کرلیا۔ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔ کراچی سٹی کورٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ فائق علی جاگیرانی ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ اداکار منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ منیب بٹ نے میری ذات سے متعلق غلط بات کی۔ اداکار منیب بٹ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کی بجائے 19 مارچ کو کرانے کا مطالبہ کردیا۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مراسلہ لکھا جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کاشیڈول جاری کر چکا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، ورکنگ ڈے پر پولنگ کروانے سے بڑی تعداد میں ووٹرز ووٹ کے حق سے محروم ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مقامی طور پر چھٹی کا فیصلہ کیاجاتا ہے تو بھی ٹرن آوٹ پر منفی اثر کے امکانات ہیں، الیکشن کے انعقاد کی تاریخ میں معمولی سی تبدیلی سے انتخابی عمل میں ووٹرز کی شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے اور جمعرات کی بجائے اتوار 19مارچ کو ان 33 حلقوں میں انتخاب کروائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *