ممبئی: راکھی ساونت نے علیحدگی کے بعد اپنے شوہر عادل درانی پر ڈیڑھ کروڑ روپے فراڈ اور بار بار جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
خبروں میں متنازع حیثیت رکھنے والی راکھی ساونت کی پہلے منظر عام پر آنے والی شادی اور پھر اس کے نامکمل ڈراپ سین کے ہر طرف چرچے ہیں۔ حال ہی میں والدہ کی کینسر کے مرض میں موت کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار بھی رہی ہیں۔
گزشتہ ماہ راکھی ساونت نے اچانک مسلمان بزنس مین عادل خان درانی کے ساتھ شادی اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تاہم یہ معاملہ اس وقت مشکوک ہوگیا جب ہر وقت ساتھ رہنے والے عادل خان نے کسی بھی فورم پر شادی کا اقرار نہیں کیا۔

Leave a Reply