Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ایک روز کے لیے مری پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ رفعت محمود کے روبرو مری پولیس کی جانب سے شیخ رشید احمد کے راہداری ریمانڈ کی سماعت ہوئی، جس میں عدالتی حکم پر شیخ رشید کی کمرہ عدالت میں ہتھکڑی کھول دی گئی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر عدنان نے پولیس کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل مری مقدمہ میں شیخ رشید کو کبھی عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔ اس عدالت کے سامنے صرف راہداری ریمانڈ والا معاملہ ہے ۔ ہمیں راہداری ریمانڈ چاہیے ۔
دوران سماعت شیخ رشید کی جانب سے وکیل نے اپنے دلائل پیش کیے، جس پر عدالت نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کے لیے مری پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مری پولیس کی راہداری ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی اور شیخ رشید احمد کو ایک روز کے لیے مری پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ کل 2 بجے تک شیخ رشید کو مری کی متعلقہ عدالت میں پیش کردیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *