Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی اداروں اور آئی ایم ایف سے ملک کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے کراچی میں فنڈز کا اجراء کر دیا۔ سندھ ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس وقت وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت چلی رہی ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے، ہماری معیشت کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پانی اور مہنگائی میں ڈوبے عوام کی مدد کرے اور ان کا خیال رکھے، ہم چاہتے ہیں کہ سیلاب متاثرین علاقوں کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف ضروری ہو۔ زراعت، توانائی اور کھاد خوراک کے لیے ریلیف ہونا چاہیے، یہ تب ممکن ہوگا جب آئی ایم ایف کے شرائط میں نرمی ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جنیوا کانفرنس کے لیے لوگ سمجھتے تھے کہ ہم خالی ہاتھ آئیں گے لیکن پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے نتیجے میں ہم نے جو بھی معاہدہ کیا اس سے زیادہ ملا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *