Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صوبے میں امن و امان کی صورت حال کیوجہ سے الیکشن کا انعقاد مشکل ہے، چیف سیکریٹری پنجاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صوبے میں امن و امان کی صورت حال کیوجہ سے الیکشن کا انعقاد مشکل ہے، چیف سیکریٹری پنجاب

اسلام آباد: چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال ٹھیک نہیں اس لیے الیکشن کا انعقاد مشکل ہے۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب پیش ہوئے اور صوبے میں ممکنہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے جواب جمع کرایا۔

اپنے جواب میں چیف سیکریٹری نے صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ علیحدہ الیکشن پر اخراجات دگنے ہوجائیں گے اور سیکیورٹی کی فراہمی بھی مشکل ہوگی جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کیلیے 42 ارب روپے درکار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں انتظامی اور قانون نافذ کرنے والے افسران مصروف ہوتے ہیں، مارچ میں مردم شماری ہورہی ہے جبکہ صوبائی حکومت کو بھی مالی خسارے کا سامنا ہے، الیکشن کیلیے چار لاکھ سے زائد نفری درکار ہے۔ کمی کو پورا کرنے کیلیے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات ناگزیر ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *