اسلام آباد: مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ کل جمعرات کو کیس کی سماعت کرے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف نئی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عمران خان کی سات نشستوں سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی شامل ہے۔
درخواست میں عمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس سے متعلق پرانا فیصلہ بھی شامل ہے جس میں عمران خان نے موقف اپنایا تھا وہ اب اسمبلی کی سیٹ چھوڑ چکے ہیں۔
عمران خان نے محض رکن اسمبلی نہ ہونے پر درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی، عدالت کو بتایا جائے گا پہلے میرٹ پر اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

Leave a Reply