Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے جعلی ڈگری پر برطرف پی آئی اے کے ملازمین کی بحالی کا حکم دے دیا۔

قادرمندوخیل کی سربراہی میں پی آئی اے کے ملازمین سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے جعلی ڈگری پر برطرف 840 ملازمین کو گزشتہ مراعات دینے کی بھی ہدایت کی اورڈی جی سول ایوی ایشن کو جعلی ڈگری ملازمین کے خلاف درج مقدمات بھی ختم کرنے کاحکم دیا۔

کمیٹی نے 2009ء سے اب تک جعلی ڈگری پر برطرف ملازمین کو بحال کرنے کی ہدایت کی۔
خصوصی کمیٹی نے سول ایوی ایشن کے650نکالے گئے ملازمین کو بھی ملازمت پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سی ای اوپی آئی اے ،ڈی جی سول ایوی ایشن اور سیکرٹری ایوی ایشن کو ملازمت سے فارغ کرنے کی بھی سفارش کی۔ تینوں افسران کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جاری مراسلے میں قادر مندو خیل کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو 21 جنوری کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ حکمنامے میں سی ای او پی آئی اے اور ڈی جی سی اے اے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *