Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پیٹرول ذخیرہ کرنے والے پمپس، ڈپوز اور ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا۔

اپنے بیان میں آئی جی نے کہا کہ ناجائز ذخیرہ اندوزی سے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے مالکان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈپوز اور ایجنسیوں کے خلاف ذاتی نگرانی میں کاروائیوں کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کیلئے مشکلات اور پریشانی کا باعث بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ناجائز منافع کے لالچ میں پٹرول کی فروخت روکنے والے ڈپو مالکان کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *