Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار

اسلام آباد: حکومت نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی۔

وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن قومی مفاد میں انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ کا مطالبہ موخر کرے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہونے تک اضافی ضمنی گرانٹ کے مطالبے کو موخر کیا جائے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے عام انتخابات کیلئے 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ مانگی تھی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست دی تھی کہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *