کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل 9 فروری کو ٹرافی کی رونمائی کیلئے شالیمار باغ لاہور کا انتخاب کیا گیا ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گے۔
تقریب میں پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کے فرنچائزرز کو بھی موعو کیا گیا ہے۔

Leave a Reply