Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کے الیکٹرک نے 1 گیگاواٹ توانائی کا ایم او یو سائن کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کے الیکٹرک نے 1 گیگاواٹ توانائی کا ایم او یو سائن کرلیا

کراچی: کے الیکٹرک اپنے 34 لاکھ سے زائد صارفین سمیت دیگر پاکستانیوں کو صاف، سستی اور پائیدار توانائی کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید مونس عبداللہ علوی اور چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ (CTGSAIL) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وانگ منشینگ نے آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

دونوں کمپنیاں کے الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بڑے گرڈ ز پر بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کی تنصیب کے لیے حکمت عملی بنائیں گی، چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ (CTGSAIL) چائنا تھری گورجز انٹرنیشنل کارپوریشن (CTGI) کا ذیلی ادارہ ہے جو چائنا تھری گورجز کارپوریشن (CTG) کا بین الاقوامی تجارتی پلیٹ فارم ہے۔

یہ ادارہ 40 سے زائد ممالک میں صاف توانائی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری، ترقی اور آپریشن پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، CTGSAIL کے پاکستان میں 2.6 گیگا واٹ کے پیداواری منصوبے ہیں جن کی مالیت 6 ارب امریکی ڈالرز سے زائد ہے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ یہ ایم او یو کراچی اور اس کے صارفین کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

سی ای او CTGSAIL وانگ منشینگ نے کہا کہ یہ صاف توانائی، بہتر پاکستان کی جانب CTGSAIL کا ایک اور قدم ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *