Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آرمی چیف کی امریکا دورے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آرمی چیف کی امریکا دورے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: اسلام آباد : آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے امریکا کے دورے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی امریکا دورہ سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکار ی دورے پر ہیں، سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف برطانیہ اور پاکستان کے استحکام کے حوالے سے ہونے والی پانچویں کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں، جس میں دو ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد 2016 سے ہورہا ہے جس میں پاکستان ملٹری کی سینئر قیادت شرکت کرتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *