Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہم انڈیا سے نفرت کے ساتھ ان کے گانوں پر ناچتے بھی ہیں، فیصل قریشی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہم انڈیا سے نفرت کے ساتھ ان کے گانوں پر ناچتے بھی ہیں، فیصل قریشی

کراچی: پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت پاکستانی دوہرے معیار کا شکار ہیں، ہم انڈیا سے نفرت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان کے گانوں پر تقریبات میں ناچتے بھی ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے پاکستانی عوام کے جانب سے اپنے فنکاروں کی طرف تحقیر آمیز رویے پر بات چیت کی ہے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ جب والدین اپنے بچوں کا احترام کرتے ہیں تو پھر دوسرے بھی ان کو احترام دیتے ہیں، ہمارے عوام اپنے فنکاروں کو احترام نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی شناخت کے بحران کا شکار ہیں، ہم سوشل میڈیا پر انڈیا سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اپنی پارٹیوں میں ان کے گانوں پر ناچتے ہیں۔

اداکار نے زور دیا کہ ہمیں اپنے فنکاروں اور میوزک کو ترجیح دینی چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ کوئی انڈین چینل پاکستانی گانوں کو نہیں چلاتا لیکن ہمارے پروگرام ان گانوں کے بغیر نامکمل سمجھے جاتے ہیں۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے پاکستانی ٹی وی پروگراموں میں انڈین گانوں کو چلانے کی مخالفت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *