Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امید ہے میں اچھا شوہر ثابت ہوں گا، شاداب خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امید ہے میں اچھا شوہر ثابت ہوں گا، شاداب خان

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی شریک حیات کیلیے اچھے شوہر ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ شاداب خان آج اپنی دلہنیا لینے راولپنڈی پہنچے، اُن کی شریک حیات سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی ہیں۔

شاداب خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر دلہا بننے کے بعد اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سفید شیروانی زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری بارات ہے، جو میرے اور اہل خانہ کیلیے شاندار دن ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے لیے ایک اچھا شوہر ثابت ہوں گا‘۔ اسی کے ساتھ شاداب خان نے اہل خانہ کی پرائیوسی کا خیال رکھنے پر تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔

شاداب خان کی تصاویر پر مداحوں اور ساتھی کرکٹرز نے تبصرے کیے اور انہیں مبارک باد پیش کی جبکہ کچھ صارفین نے لکھا کہ ’شاداب دلہا بن کر نواب لگ رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ شاداب خان پاکستان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے گزشتہ ماہ نکاح ہوا تھا۔ ایک روز قبل شاداب خان کے گھر مہندی کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سمیعہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *