Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، عمران خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی جو بری طرح سے ناکام ہوگئی۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے۔ بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے صرف عدلیہ سے امید ہے کیونکہ موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرامی چیف ہوتا ہے۔ موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاٹھوں سے بجتی ہے تاہم حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل (ر) باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائے تو سہی، جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار ںاور مخلص لوگوں کو دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستان کی معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے۔حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو مسسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی، جو بری طرح ناکام ہوگئی، نواز شریف پاکستان واپس آئیں انھیں بھی اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *