قصور: پولیس نے ضلع بھر میں پٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 33 کروڑ روپے مالیت کا تیل اور ڈیزل برآمد کرلیا۔
پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس نے پٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 33 کروڑ روپے مالیت کا تیل اور ڈیزل برآمد کرلیا ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی تھانہ صدر پتوکی اور صدر پھولنگر کے علاقوں میں کی گئی۔
پولیس ٹیموں نے دو ڈپو سے 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد کیا اور 2 ڈپو سیل کردیے۔ پولیس ٹیموں نے درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی قبضہ میں لے لیے۔

Leave a Reply