Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ

کوٹری: پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، کوٹری اسٹیشن کے پاس ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین تیز رفتاری کے سبب ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کے پچھلے حصوں کے مسافروں کو متاثر ہونے والی ایک بوگی سے اتار دیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریسکیو کا کام ریلوے ورکروں نے شروع کر دیا ہے جب کہ حادثے کے سبب حیدرآباد سے کراچی کی آمدرفت معطل ہو گئی، ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک دیا گیا جس کے نتیجے میں حیدرآباد اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس مہران، قرارقرم ایکسپریس اور ملت ایکسپریس سمیت دیگر گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *