Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیف جسٹس کی مداخلت پر لاہور ہائی کورٹ پی ایس ایل کے مفت پاسز سے دستبردار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیف جسٹس کی مداخلت پر لاہور ہائی کورٹ پی ایس ایل کے مفت پاسز سے دستبردار

اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی مداخلت پر ججز اور ان کے اہلخانہ کے لیے پاکستان سپر لیگ کے مفت پاسز کا پی سی بی کو لکھا جانے والا خط واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی، دونوں چیف جسٹس صاحبان کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی، جس میں مختلف آئینی اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی مداخلت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کو ججز اور اہل خانہ کیلیے پی ایس ایل کے مفت پاسز کا خط واپس لے لیا۔
واضح رہے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل پاسز اور چیئرمین باکس کے لیے خط لکھا اور پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے لیے ججز اور ان کے اہلخانہ کے لیے 30 وی وی آئی پی پاسز مانگے تھے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں ہونے والے ہر پی ایس ایل میچ کے لیے 25 وی وی آئی پی پاس بھی جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین باکس اور ریڈ وہیکل سٹیکرز بھی جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *