Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، لائف لائن و زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کے الیکٹرک نے نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
اتھارٹی نے 31 جنوری 2023 کو فیول ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل نومبر کا فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جو صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر کا فیول ایڈجسٹمنٹ نومبر کی نسبت 3 روپے 37 پیسے فی یونٹ مزید کم چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف 1 ماہ کیلئے ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *