Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کمی

کراچی: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح پر معاہدہ طے پانے کی امید اور اگلے چند ہفتوں میں آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری کے بعد قسط کے اجراء کی توقعات کے باعث جمعرات کو بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تنزلی اور روپے کی قدر بحالی کی جانب گامزن رہی جس سے گذشتہ دو روز میں ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ 1.03فیصد تگڑا ہوگیا ہے۔

جمعرات کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 273, 272 اور 271روپے جبکہ اوپن ریٹ بھی 274روپے سے نیچے سطح پر آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر 5روپے 9پیسے کی کمی سے268روپے 23پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اختتامی لمحات میں درآمدی ادائیگیوں کی ضروریات بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رحجان غالب ہوا نتیجتا کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 2.82روپے کی کمی سے 270.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5.50روپے کی بڑی کمی سے 273.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کی صورت میں پاکستان کے لیے عالمی برادری اور مالیاتی اداروں کی جانب سے اعلان کردہ 10ارب ڈالر کے فنڈز کا بتدریج اجراء بھی شروع ہوسکے گی جس سے معیشت میں ڈالر کی رسد بڑھنے سے ذرمبادلہ کے بحران میں قدرے کمی واقع ہوسکے گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بینکاری چینل سے ترسیلات زر بھیجنے کے رحجان میں اضافے اور برآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت حال کو بھانپتے ہوئے اپنی ذرمبادلہ میں موصول ہونے والی برآمدی آمدنی کو تیز رفتاری سے مارکیٹ میں کیش کرائے جارہے ہیں جو ڈالر کی نسبت روپیے کے استحکام کاباعث بن رہا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈالر کی افغانستان منظم اسمگلنگ کی خبروں کے بعد اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ ادارے ڈالر کی انسداد اسمگلنگ کے لیے سخت مانیٹرنگ کررہے ہیں جبکہ افغانستان کی حکومت کی جانب سے بھی ان خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے ملک میں ڈالر کی آمد کو محدود کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلروں کا منظم گروہ نت نئے طریقے اختیار کرکے ڈالر افغانستان اسمگل کرنے میں ملوث ہیں۔ پاکستان کے متعلقہ اداروں کے کریک ڈاؤن اور افغان حکومت کی اس ضمن میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں اب اسمگلروں کی سرگرمیاں بھی محدود ہوتی نظر آرہی ہیں جو ڈالر کی نسبت روپے کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *