Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلڈرز سریے کی بڑھتی قیمتوں پر دلبرداشتہ، خریداری نہ کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلڈرز سریے کی بڑھتی قیمتوں پر دلبرداشتہ، خریداری نہ کرنے کا اعلان

کراچی: ملک میں سریے کی تسلسل سے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بالخصوص رواں سال میں اب تک 73 ہزار روپے فی ٹن اضافے کے بعد تعمیراتی شعبے سے وابستہ تنظیم نے خریداری بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام بلڈرز کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔

سریے کی بڑھتی قیمتوں سے دلبرداشتہ تعمیراتی شعبے کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آباد نے گزشتہ شب رات گئے آباد کے ہنگامی اجلاس میں ممبر بلڈر ڈیولپرز نے سریا نہ خریدنے کا حلف اٹھالیا۔

چئیرمین آباد الطاف طائی کا کہنا تھا کہ کسی بھی تعمیراتی سائٹ پر اگر سریا اترا تو آباد اس سائٹ کے مالک بلڈر یا ڈیولپر کو ایس بی سی اے کی ضمانت نہیں دیگا۔ انہوں نے بتایا کہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے اگلے ہفتے بھی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوری سے اب تک فی ٹن سریے کی قیمت 73000روپے بڑھ گئی ہے۔ سریے کی قیمت 227000 روپے سے بڑھکر 3لاکھ روپے کی سطح سے بھی تجاوز کرتے ہوئے ریکارڈ ترین سطح پر آگئی.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *