Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی پولیس کارکردگی دکھانے کیلیے ملزمان کی بار بار گرفتاری ظاہر کرنے لگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی پولیس کارکردگی دکھانے کیلیے ملزمان کی بار بار گرفتاری ظاہر کرنے لگی

کراچی: پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے والے ملزمان کی بار بار گرفتاری کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔

سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے دو روز قبل رینجرز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے والے اسٹریٹ کرمنل ملزمان کی گرفتاری ظاہر کر دی ، گرفتار ملزمان عادل مسعود اور عالم خان مسعود سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ، ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، واضح رہے دو روز قبل ان ملزمان کو رینجرز نے حراست میں لے کر مقدمہ درج کرنے کے لیے سائٹ سپرہائی وے پولیس کے حوالے کیا تھا۔

اسی طرح کے متعدد واقعات ہیں سندھ رینجرز شہر سے کسی بھی سنگین واردات میں ملوث ملزم کو پکڑ کر مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کے حوالے کرتی ہے اگلے ہی روز وہ پولیس ملزمان کو اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے گرفتاری ظاہر کر دیتے ہیں حالانکہ ڈسٹرکٹ کے ایس ایس پی کو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ ملزمان کو کس نے پکڑا ہے تاہم ایس ایس پی بھی خاموشی اختیار کر لیتے ہیں کیونکہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سمیت جرائم کے خاتمے میں پولیس تو مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

اسی لیے پولیس اب شہریوں میں اپنا مصنوعی وقار قائم رکھنے کے لیے کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارکردگی کو اپنے نام سے ظاہر کر کے اپنے میاں مٹھو بنے کی کوشش کرتی ہے۔

کچھ اسی طرح کا کام ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے نے ان ملزمان کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے کیا ہے اور خبر کو شائع کرنے کے لیے ایس ایس پی ایسٹ کا نام بھی ساتھ میں جوڑ دیا تاکہ وہ بھی خوشی سے پھولے نہ سمائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *