اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل ہونے کے بعد انہیں پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئیں، جس پر تحریک انصاف کے ارکان اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پہنچنا شروع ہو گئے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی آمد پر اسپیکر اور حکومتی ماہرین کا بھی اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی ارکان کی اپنے اپنے علاقوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آمد شروع ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کے 43 ارکان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کے چیمبر میں یکجا ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Leave a Reply