Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اداکارہ حرا اور ارسلان خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اداکارہ حرا اور ارسلان خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل

کراچی: اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستان شوبز میں حال ہی میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ حرا خان جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں، حرا خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد اپنے دوست ارسلان خان سے شادی کرنے والی ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں حرا خان کو ڈرامائی انداز میں ارسلان خان کو پروپوز کرتے دیکھا گیا تھا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے۔

اس خوبصورت جوڑی نے اپنی مہندی کی تصاویر اور ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حرا خان حال ہی میں نشر کئے گئے ڈرامے ’وہ پاگل سی‘ اور ’ میرے ہمسفر ‘ میں اپنے کردار ’رومی ‘ سے مشہور ہوئیں جبکہ انہوں نے 2021 میں ڈرامہ سیریل پھانس سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *