Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی معطلی پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی معطلی پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

پشاور: الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی معطلی پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور تحصیل نوشہرہ کے چیئرمین اسحاق خٹک نے اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور خیبر پختونخوا الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسحاق خٹک نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنا غیر آئینی اقدام ہے، بلدیاتی حکومت کا کردار جمہوریت میں بہت نمایاں ہے، صوبائی جنرل الیکشن پر اثرانداز ہونے کی بنیاد پر بلدیاتی نمائندوں کو معطل کیا گیا۔
اسحاق خٹک نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو وفاقی حکومت کو بھی ختم کریں کیونکہ وفاق بھی ضمنی الیکشن اور صوبائی جنرل الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال کریں گے، الیکشن پر اثر انداز ہونے کا جواز بنایا گیا جو ٹھیک نہیں ہے۔

اسحاق خٹک نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کے بغیر کسی ملک میں سیاسی نظام مکمل نہیں، عدالت الیکشن کمیشن کے اعلامیے کو کالعدم قرار دے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *