Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اداکار اعجاز اسلم نے اپنی کم عمری میں شادی پر خاموشی توڑ دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اداکار اعجاز اسلم نے اپنی کم عمری میں شادی پر خاموشی توڑ دی

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اعجاز اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی شادی والدین نے کم عمری میں کروادی تھی۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ ’میں بہت چھوٹا تھا جب میرے والدین نے میری شادی طے کر دی، میری شادی بہت جلد ہو گئی، جب انہوں نے مجھے ماڈلنگ اور اداکاری کرتے دیکھا تو انہوں نے میرے بارے میں فیصلہ کرلیا حالانہ کے میری تین بہنیں اور میں اکلوتا بیٹا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ اکلوتا ہونے کی وجہ سے فیملی کا شادی کے لیے بہت زیادہ دباؤ تھا اسلیے والدین کے فیصلہ کو تسلیم کیا، شادی کے بعد میں نے اپنے کریئر پر بھی توجہ دی اور گھر والوں نے سپورٹ کیا‘۔

اعجاز اسلم نے کہا کہ پہلے شادی جلدی کرنے کا رجحان تھا جبکہ آجکل ایسا نہیں ہے، لڑکیاں اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہے اور دیر سے شادی کرتی ہیں جبکہ میرا بھی یہی خیال ہے کہ شادی جلدی یا کم عمری میں نہیں کرنی چاہیے‘۔

اداکار نے اس کی وجہ کچھ اس طرح بیان کی کہ ’میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ زندگی کے تجربات آپ کو بہت کچھ سکھاتے ہیں، دنیا دیکھ کر اور لوگوں سے بات کر کے آپ بہت ساری چیزوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکتے ہیں اور یوں آپ اپنی زندگی کیلیے بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں‘۔

اعجاز اسلم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خاندانی دباؤ میں بچوں کی شادیاں جلد کر دی جاتی ہیں، خاص طور پر پاکستان میں شادیاں دو خاندانوں کے درمیان کی جاتی ہیں، جوڑا دو خاندانوں کے سامنے جوابدہ ہو جاتا ہے اور ان کی نجی زندگی خراب ہو جاتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *