Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لیگی رہنما شائستہ پرویز نے وزیراعظم کی معاونِ خصوصی بننےسے معذرت کرلی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لیگی رہنما شائستہ پرویز نے وزیراعظم کی معاونِ خصوصی بننےسے معذرت کرلی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ شائستہ پرویز ملک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر وزیراعظم کا معاون خصوصی بننے سے معذرت کی اور انہوں نے نامزدگی پر پارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شائستہ پرویز نے ن لیگی قیاد کو جواب دیا کہ پارٹی کی شکر گزار ہوں کہ مجھے عزت سے نوازا لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کی ہے، پارٹی کی جانب سے پالیسی ایڈوائزر فار ویمن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دوں گی‘۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے 8 فروری کو پان نئے معاونین کو کابینہ میں شامل کیا تھا، جن میں رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصرشیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان شامل تھے۔ بعد ازاں کابینہ ڈویژن نے مذکورہ اراکین کی تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *