Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے پیرا سیٹا مول سمیت مزید 20 ادویات کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ 18 نئی ادویات کی بھی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں کے تعین کی منظوری دیدی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالے ای سی سی کے اجلاس میں پیراسٹامول سادہ گولی 500 ملی گرام کی قیمت روپے میں 2.67 اور پیراسیٹامول ایکسٹرا ٹیبلٹ 500 ملی گرام کی قیمت 3.32 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

ای سی سی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کمرشل صارفین کے لیے ستمبر 2022 کے مہینے کے بجلی کے بلوں کو اگلے بلنگ سائیکل تک موخر کر دیا اور ای سی سی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے گھریلو صارفین کے دو ماہ کے بل بھی معاف کرنے کی مںظوری دی اور 10.34 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *