Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے گھریلو صارفین کیلیے بجلی کے بل معاف کرنے کی منظوری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے گھریلو صارفین کیلیے بجلی کے بل معاف کرنے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے گھریلو صارفین کے لیے اگست اور ستمبر کے بل معاف کرنے اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاسہوا، جس میں کمیٹی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کمرشل صارفین کے لیے ستمبر 2022 کے مہینے کے بجلی کے بلوں کو اگلے بلنگ سائیکل تک مؤخر اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے اگست اور ستمبر 2022 کے مہینوں کے بجلی کے بل معاف کر دیے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں کی معافی کے لیے 10.34 بلین روپے کی اضافی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی جبکہ اگست اور ستمبر 2022 کے مہینوں کے لیے لاگو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی ریکوری کی بھی منظوری دیدی۔

ای سی سی نے وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) کی ایک اور سمری پر بھی غور کیا اور نظرثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کی بھی منظوری دیدی جبکہ وزارت دفاع کیلئے 45 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دیدی۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی بھی منظوری دیدی اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بھی منظوری دے دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *