Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
باجوہ نے خود تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہوں نے گرائی، عمران خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

باجوہ نے خود تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہوں نے گرائی، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ایک صحافی کو بیان میں تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہوں نے گرائی اس لیے فوج کے اندر اس معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کہ اس وقت بھی باجوہ پالیسی چل رہی ہے، جنرل باجوہ نے تکبر کے ساتھ بیان دیے کہ انہوں نے حکومت کا فیصلہ کیا عوام سمجھتی تھی جنرل باجوہ کی وجہ سے حکومت گری۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے خود تسلیم کر لیا ہے جنرل باجوہ نے پردہ گرا دیا، لوگوں کو واضح ہو گیا آرمی چیف نے حکومت گرائی انہوں نے مل کر ہماری حکومت گرائی اور خود اکٹھے ہو گئے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے الیکشن میں دھاندلی کرنے کے لیے چن چن کر پولیس والے لگائے گئے ہیں لگ رہا ہے پنجاب اور کے پی میں الیکشن 90 دن سے آگے نہیں جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *