Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرویز الہیٰ اور پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ’آئین کی بالادستی‘ قرار دے دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرویز الہیٰ اور پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ’آئین کی بالادستی‘ قرار دے دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے جاری فیصلے کو خوش آئند اور ’آئین کی بالادستی‘ قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید تھی، عدلیہ نے آئین کی سر بلندی قائم رکھی اور اس فیصلے سے اپنے وقار میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب دیر نہیں کرنی چاہیے اور فوری الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنا چاہیے۔
سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ عدالت نے ملک کو ایک آئینی بحران سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، فیصلہ پاکستان کے عوام کی جیت ہے، الیکشن کمشن اب مزید تاخیر کی بجائے فوری طور پر الیکشن شیڈول جاری کرے۔ عدالتی فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آیا ہے، جس پر قوم مبارک باد کی مستحق ہے، آئین میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے واضح احکامات ہیں جس کی روشنی میں عدالت نے فیصلہ دیا۔

فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’ملک میں جاری بحران کا حل قومی انتخابات ہیں، وفاقی حکومت انتخابات سے فرار کا راستہ ترک کرے اور تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھ کر قومی الیکٹورل فریم ورک کا اعلان کرے، آئین سے انحراف کسی کے مفاد میں نہیں ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’آج جسٹس جواد حسن نے عدلیہ کا مان رکھ لیا، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے آئین کا تحفظ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور آج کا فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے وفاقی حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور قومی الیکشن پر بات چیت کرے‘۔

جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے لکھا کہ ’90 دن میں الیکشن، اب تو بھاگنا چھوڑ دو اور میدان میں آؤ‘۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *