Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیکیورٹی کمپنی سے جدید ہتھیارچوری؛ تحقیقات کیلیے 4 رکنی ٹیم تشکیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیکیورٹی کمپنی سے جدید ہتھیارچوری؛ تحقیقات کیلیے 4 رکنی ٹیم تشکیل

کراچی: سیکیورٹی کمپنی کے مرکزی دفتر سے چوری ہونے والے جدید ہتھیار کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی۔

سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ملیر سٹی سید عکسرمسعود کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی جس میں ایس آئی او بن قاسم انسپکٹر مجتبیٰ باجودہ، ایس آئی او شاہ لطیف سب انسپکٹر لونگ خان اور مقدمے کے انویسٹی گیشن افسر اے ایس آئی سہیل احمد شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 9 فروری کو سیکیورٹی کمپنی کے مرکزی دفتر سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئی تھیں۔ سیکیورٹی کمپنی کے چیف سیکیورٹی آفیسر نے موقف اختیار کیا تھا کہ 31 جنوری 2023 کو پولیس موبائل میں آنے والے پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح ڈاکو سکیورٹی کمپنی کے دفتر میں رات ساڑھے 3 بجے داخل ہوئے، مسلح ڈاکو پولیس موبائل اور سفید رنگ کی کار میں موجود تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *