Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تحقیقات کیلیے عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تحقیقات کیلیے عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی میں کیماڑی علی محمد گوٹھ مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے مقدمے میں پوسٹ مارٹم سے متعلق محکمہ صحت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی رپورٹ جمع کرادی۔

جوڈیشل مجسٹریت غربی کی عدالت میں کیماڑی کے علی محمد گوٹھ مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے مقدمے میں ہلاک ہونے والے افراد کے پوسٹ مارٹم سے متعلق محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کیا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی سربراہی پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی کریں گے۔
بورڈ کے ممبران میں اسسٹنٹ پروفیسر ایف ڈاؤ میڈیکل کالج، اسسٹنٹ پروفیسر پتھالوجی شامل ہوں گے۔ میڈیکل بورڈ میں پولیس سرجن جناح اسپتال اور لیڈی ایم ایل او سی ایچ او ویسٹ بھی شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ علی محمد گوٹھ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے گا۔ عدالت نے جاں بحق افراد کے مرنے کی وجوہات جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *