Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پارسل کے ذریعے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پارسل کے ذریعے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے شاہراہ فیصل پرنجی کورئیر آفس سے پارسل کے ذریعے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں،خفیہ اطلاع پر شاہراہ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس سے لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 930 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی۔

انسداد منشیات فورس کے مطابق برآمد شدہ منشیات جیکٹس میں چھپائی گئی تھی۔ دوسری جانب پشاورمیں نجی یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے 3کلو600گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
اے این ایف اورایف سی نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران پاک افغان بارڈر پر28کلوگرام چرس تحویل میں لی،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *