Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غربت کی وجہ سے نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں، جاوید میانداد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غربت کی وجہ سے نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں، جاوید میانداد

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹر جاوید میانداد نے منشیات کے بڑھتے استعمال کو غربت کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

منشیات کو نذرآتش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ غربت کی بڑی وجہ نوجوانوں کا منشیات کی لت میں پڑنا بھی ہے۔جب ایک گھر کا بچہ نشے میں پڑتا ہے تو باپ کی کمائی اس کی نظر جاتی ہے۔والدین اپنے بچوں پر گہری نظر رکھیں اور دیکھیں کہ ان کے بچوں کا آنا جانا، ملناجلنا اور دوستی کن افراد سے ہے۔

جاوید میانداد نے مزید کہا کہ ہمارے زمانے میں بچوں کو رات کے وقت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔آج کل میں دیکھتا ہوں کہ جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے والے بچے رات کو دو سے تین بجے تک سڑکوں پر سرکرداں نظر آتے ہیں۔والدین کی عدم توجہ اور غفلت کی وجہ سے بچے منشیات کی لت میں پڑ جاتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *