اسلام آباد: چیف جسٹس کے پارلیمنٹ سے متعلق ریمارکس سینیٹ تک پہنچ گئے، (ن) لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے ریمارکس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ ہے افواج اور عدلیہ نہیں، چیف جسٹس کو کس نے استحقاق دیا کہ لیاقت علی خان سے لے کر عمران خان تک سب کو بددیانت قرار دیں۔
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ روز نیب ترمیم سے متعلق درخواست کی سماعت میں چیف جسٹس نے پارلیمنٹ سے متعلق ریمارکس دیے جس پر سینیٹ میں معاملہ زیر بحث آگیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس نے ایسے ریمارکس دیے جس کا براہ راست تعلق پارلیمنٹ یا انتخابات سے نہیں تھا، انہوں نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ نامکمل ہے اور یہ بھی کہا کہ جان بوجھ کر پارلیمنٹ کو مکمل نہیں کیا جارہا۔

Leave a Reply