Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کا کوئلے سے بجلی کی پیداوار چار گنا کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کا کوئلے سے بجلی کی پیداوار چار گنا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گیس کی بجائے کوئلے سے بجلی کی پیداوار چار گنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی زرِمبادلہ کی کمی کے بحران کو دور کرنے کیلیے پاکستان بجلی بنانے کی لاگت کم کرنے کیلیے مقامی کوئلے کی صلاحیت میں چار گنا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور آئندہ آنے والے برسوں میں گیس سے چلنے والے بجلی گھر نہیں لگائے گا۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا ایک تہائی حصہ قدرتی گیس سے بنتا ہے جس کی قلت کی وجہ سے گزشتہ برس بڑے علاقے کئی گھنٹوں کی تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور شدید اقتصادی بحران کے باعث ایل این جی پاکستان کے لیے قابل خرید نہیں رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *