Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی محتسب نے رپورٹ طلب کرلی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی محتسب نے رپورٹ طلب کرلی

لاہور / اسلام آباد: وفاقی محتسب نے گاڑیوں کی قیمتوں میں یک طرفہ اضافے کیخلاف عوامی شکایات پر نوٹس لے لیا۔

وفاقی محتسب نے مقامی کمپنیوں کی تیار کردہ گاڑیوں کی قیمتوں میں یک طرفہ اضافے کیخلاف عوامی شکایات پر نوٹس لے لیا جب کہ وزارت صنعت و پیداوار اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے شائع خبروں اور کراچی و دیگر شہروں سے ملنے والی متعدد شکایات پر گاڑیوں کی قیمتوں میں من مرضی سے یک طرفہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار سے 14 دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
نوٹس میں کہا گیا کہ مقامی طور پر گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے آئے روز قیمتوں میں یکطرفہ اضافہ بدانتظامی کے زمر ے میں آتا ہے جس سے خریدار پریشان ہیں۔

دوسری جانب جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 43.12فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *