Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا انتخابات کیلیے گورنر نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا انتخابات کیلیے گورنر نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلیے گورنر غلام علی نے وزیراعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے خط میں الیکشن کمیشن کو 31 جنوری کو لکھے خط کا ذکر کیا اور نگراں وزیراعلی کو خط میں صوبے میں امن امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

گورنر نے اپنے خط میں لکھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی سفارش پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی گئی ہے، صوبے میں انتخابات کی تاریخ کے تعین سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کی جائے۔
گورنر غلام علی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں نگراں وزیراعلی کو خط لکھا ہے میرا فرض ہے کہ نگران حکومت کو صوبے کی صورتحال سے آگاہ کرنا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ صوبے میں پرامن اور شفاف انتخابات ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *