Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان کے 9 اضلاع میں تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان کے 9 اضلاع میں تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے 9 اضلاع میں 7 روزہ انسداد پولیو خصوصی مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے 9 اضلاع کی37یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج تیسرے روز بھی جاری رہی، جس کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پولیو مہم کے دوران 575 کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہیں، قلعہ سیف اللہ ،پشین ، چمن ، قلعہ عبداللہ ، چاغی ، لورالائی، نوشکی کے ،ژوب کے یونین کونسلز شامل ہیں۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *